یوٹیوب پر سرچ کرنے لیے زبردست فیچر متعارف

گوگل کے مطابق صارفین کو سرچ کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔

یوٹیوب پر سرچ کرنے لیے زبردست فیچر متعارف

سمارٹ فونز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنا کوئی نئی چیز نہیں، گوگل اسِسٹنٹ اور ساؤنڈ ہاؤنڈ نے یہ فیچر کافی عرصے سے صارفین کیلئے پیش کر رکھا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یوٹیوب پر آزمائش کیلئےگُنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کیلئے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

گوگل کے مطابق صارفین کو سرچ کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔

ان فیچرز کا آزمائشی مراحل میں ہونے کی وجہ سے گانا گنگنا کر تلاش کرنے اور ریکارڈنگ کے فیچرز فی الحال اینڈرائیڈ پر انتہائی کم افراد کو یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

اس مرحلے سے گزرنے کے بعد فیچر میں تمام نقوص ہٹا کر عام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔ عین ممکن ہے یہ فیچر یوٹیوب میوزک پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے یوٹیوب کیلئے صرف اس ہی فیچر کی آزمائش نہیں ہورہی بلکہ ایک اعلان کے مطابق گوگل سبسکرپشن فِیڈ میں ’چینل شیلف‘ کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔

یہ فیچر تخلیق کاروں کی تازہ ترین اپ لوڈ کو شیلف میں لے آئے گا جس کے بعد صارفین کو چینل پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔