میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے 4 نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرائے گئے ہیں۔ نئے فیچرز سے صارفین اپنے میسجز کو بہتر فارمیٹ میں تحریر کر سکیں گے۔
WaBetainfo کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔
اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور سٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ان نئے ٹولز میں ان لائن کوڈ، بلٹ (bullet)لسٹ، نمبر لسٹ اور بلیک quote شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
ان نئے ٹولز پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین کو دستیاب ہیں۔
ان نئے ٹولز کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔
بلٹ لسٹ کواستعمال کرنے سے ہر میسج کے شروع میں ڈاٹ بن جائے گا جس سے مختلف فہرستیں بنانے میں مدد ملے گی۔
اسے استعمال کرنے کے لیے میسج کے شروع میں - سمبل کو لگانا ہوگا۔
نمبر لسٹ بھی بلٹ لسٹ کی طرح ہے مگر اس میں ڈاٹ کی بجائے نمبر لکھے نظر آئیں گے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے میسج کے آغاز میں 1. لکھ کر ٹیکسٹ کا اضافہ کریں۔
ان لائن کوڈ نامی ٹول واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا، مگر اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ کی مخصوص تفصیلات کو ہائی لائٹ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
اسے استعمال کرنے کے لیے الفاظ کے آگے پیچھے ` سمبل کو استعمال کرنا ہوگا۔
بلیک quote سے کسی طویل میسج کے مخصوص الفاظ کو ہائی لائٹ کرنے میں مدد ملے گی او راس کے لیے ان الفاظ کے آگے اور پیچھے > سمبل کا استعمال کرنا ہوگا۔