Get Alerts

جاز نیٹ ورک کے ناجائز ٹیکس پر صارفین پھٹ پڑے، '#لوٹ_رہا_ہے_جاز' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جاز نیٹ ورک کے ناجائز ٹیکس پر صارفین پھٹ پڑے، '#لوٹ_رہا_ہے_جاز' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
معروف موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کے ناجائز ٹیکسز پر صارفین پھٹ پڑے،'# لوٹ_رہا_ہے_جاز' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کی ناجائز حرکتوں کی وجہ سے صارفین پھٹ پڑے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے

صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کہنے کو تو فورجی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن انکا نیٹ فورجی کیا ٹو جی بھی نہیں چلتا، آئے روز خود سے میسج کر کے صارفین کے مختلف پیکجز ایکٹو کئے جاتے ہیں اور صارفین کے علم میں لائے بغیر پیسے کاٹنا شروع کر دیئے جاتے ہیں۔

صارفین کے مطابق جتنا بھی بیلنس ہو سب ختم ہوجاتا ہے اور صارف کو پتہ بھی نہیں ہوتا، ہیلپ لائن پر کال کریں تو دو دو گھنٹے تک جاز کی ہیلپ لائن پر کوئی ملتا نہیں اگر کوئی غلطی سے مل جائے تو بجائے غلطی تسلیم کرنے کے صارف کو ایسا جواب دیا جاتا ہے کہ صارف سر پیٹتا رہ جاتا ہے، پی ٹی اے کو شکایات کی جائیں تو بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا،

جاز کی ناجائز حرکتوں سے صارفین اتنا تنگ آ چکے ہیں کہ اب وہ پھٹ پڑے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر # لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ # لوٹ_رہا_ہے_جاز میں نے اپنی اور اپنے فرینڈز کے ساتھ روزانہ کی لوٹ مار پر آواز بلند کرنے کیلئے رکھا اور ہر سوشل میڈیا صارف نے بھرپور حصہ لیا جو انکا نشانہ بنا ہے مبارکباد آپ دوستوں کو کہ آپ نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی۔ جو دوست کل وقت نا ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکے

https://twitter.com/Ama_008_/status/1486199568606064647

ایک صارف نے جاز کو ڈاکو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مئی 2021 میں سیلولر کمپنیز کو @PTAofficialpk کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں CMOs کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ کسی بھی آفر کی ایکٹیویشن سے پہلے کسٹمرز کی اجازت حاصل کریں اور اس حوالے سے تین ہفتوں کے اندر رپورٹ submit کروانے کا کہا گیا۔

https://twitter.com/Ama_008_/status/1486227864408281093

ایک صارف عثمان صادق کا کہنا تھا کہ جاز نیٹورک والوں کو یہ دیکھ کر تھوڑی بہت شرم کرنی چاہئے اور اپنی سروس بہتر کرنی چاہئے ہے۔ کل رات سے # لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ ہے پاکستان میں… اس پر کوئی ردعمل جاز انتظامیہ کی طرف سے؟

https://twitter.com/UsmanViewz/status/1486226860841259009

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جاز کی سروس تو بے کار ہے ساتھ میں جاز کیش ایپ کا بھی ستیاناس کر دیا ہے انھوں نے۔ ایزی لوڈ کرنے پے ٹیکس، کال کرنے پے ٹیکس، ہیلپ لائن کال کرنے کے پیسے، مطلب کے ان کو اپنا مسئلئہ بھی بتانا ہو تو اس کے لیے پہلے پیسے دینے پڑئے گے۔ بہت ہی کوئی غریب اور گھٹیا کمپنی ہے # لوٹ_رہا_ہے_جاز

https://twitter.com/AmPhirki/status/1486225300195360769

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں پچھلے تین ماہ سے جاز آفس کے چکر لگا رہا ھوں لیکن ہر بار ایک نیا لولی پوپ دے کر بھیج دیتے ہیں

https://twitter.com/MianNae01269870/status/1486221138736947201

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ ثبوت جو میرے پاس محفوظ ہے آج تک اس پر کوئی شنوائی نہیں کی گئی ۔۔۔کئی بار کہا گیا کہ آپکا 2 دن میں مسئلہ حل ہو جائے گا آج 8ماہ ہونے کو ہیں۔۔۔سب بکواس ہے یہ کمپنی

https://twitter.com/MzakriaB/status/1486211234391367681

واضح رہے کہ جاز کی جانب سے صارفین کو کسی قسم کا کوئی رسپانس بروقت نہیں دیا جاتا اور صارفین کے پیسے مسلسل کاٹے جاتے ہیں،