Get Alerts

شعیب اختر یوٹیوب چینل سے کتنے پیسے کما رہے ہیں؟

شعیب اختر یوٹیوب چینل سے کتنے پیسے کما رہے ہیں؟
پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باولر شعیب اختر آجکل ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی جلوہ افروز ہوتے ہیں، انکی ماہرانہ رائے اور تجزیے پوری دنیا کے کرکٹ شائقین میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ورلڈ کپ اور آئی پی ایل میچز کے دوران شعیب اختر کے چینل نے بہت زیادہ ویوور شپ حاصل کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=7lpITrPG5Zc

شعیب اختر کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں میں خاصی تعداد میں بھارتی شائقین بھی شامل ہیں۔ جن کیلئے وہ اکثر ہندی زبان کا سہارا بھی لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی دیگر کھلاڑی بھی اپنے اپنے یوٹیوب چینلز پر ویڈیوز ڈال رہے ہیں جس میں وسیم اکرم، راشد لطیف اور رمیض راجہ شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر زیادہ تر چینلز بننے کی اہم وجہ یہ ہے کہ شائقین اب ٹی وی سکرینز کے علاوہ اپنے موبائل فونز پر بھی کثرت سے ویڈیوز اور تجزیہ سنتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=yR4frmsz4HE&t=536s

اب سوال ہے کہ اتنی زیادہ ویڈیوز کو بنانے پر شعیب اختر کو کیا ملتا ہے کہ تو اس کا جواب ہے کہ انہیں اس کے عوض یوٹیوب پیسے دیتا ہے یوٹیوب، ویڈیوز پر چلنے والے اشتہاروں کا کچھ حصہ چینل کے مالک کو دیتا ہے۔ پاکستان میں دیکھے جانے والے اشتہار پر یوٹیوب ایک ہزار فی اشتہار کو دیکھے جانے پر ایک سے دو ڈالر دیتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کی ویڈیوز کو ایک ملین افراد نے دیکھا ہے تو آپ کو ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار ڈالر تک ملیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=EwOkSiZH3j0

شعیب اختر نے اپنا چینل آئی پی ایل اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیش نظر جنوری 2019 میں کھولا اور ان دو کرکٹ کے ایونٹس سے اب تک ان کی ویڈیوز 46 ملین بار دیکھی جا چکی ہیں اور چھ مہینے کے قلیل عرصے میں ایک تخمینے کے مطابق 45 ہزار ڈالرز کما چکی ہیں۔