Get Alerts

رٹائرڈ بریگیڈیئر سے فراڈ کرنے والا رٹائرڈ میجر سول لائن پولیس کی کارروائی میں گرفتار

رٹائرڈ بریگیڈیئر سے فراڈ کرنے والا رٹائرڈ میجر سول لائن پولیس کی کارروائی میں گرفتار
اسلام آباد: تھانہ سول لائن راولپنڈی کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر سے مبینہ فراڈ کرنے والا ریٹائرڈ میجر طفیل تین سال کے عرصے کے  بعد گرفتار ہو گیا ہے اور وہ تین سال روپوش تھا جس کے بعد اس کو آج گرفتار کیا گیا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق میجر ریٹائرڈ طفیل نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد سے گھر خریدا اور ادائیگی اڑھائی کروڑ کے چیک سے کی جب کہ طفیل کے بریگیڈیئر امجد کو دیے گئے چیک باونس ہو گئے۔ تاہم، پولیس نے کہا کہ طفیل نے کچھ ادائیگی کی تھی اور باقی رقم چیک کے ذریعے ادا کرنے کی بات ہوئی جو بعد میں باؤنس ہوا اور ملزم روپوش ہو گیا۔ ان کے خلاف فراڈ کیس میں تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر ہو چکی تھی۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کر کے طفیل نامی ملزم کو کم وبیش تین سال بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے نیا دور کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی کہ طفیل اس مقام پر موجود ہے، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کیا اور اب تحقیقات جاری ہیں۔