Get Alerts

پاکستان کی معاشی صورتحال پر گفتگو ندیم الحق، یوسف نذر اور شہباز رانا کیساتھ

پاکستان کی معاشی صورتحال پر گفتگو ندیم الحق، یوسف نذر اور شہباز رانا کیساتھ
اکانومی میں کوئی بنیادی تبدیلی نظر نہیں آرہی اس حکومت کی ایک ہی بات ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے اس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر سے اس میں کمی آئی ہے بات اتنی سی ہے، یوسف نذر ہمارے پاس ایسےسیاست دان نہیں ہیں جو اکنامک پالیسی پر پانچ منٹ تک غور کرسکیں، یہ ایک صفحے سے زیادہ نہیں پڑھ سکتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ایک صفحے میں بتائیں کہ کیا کیا جائے اس طرح معاملات نہیں چلتے، ندیم الحق جب تک معاشی ترقی نہیں ہوگی لوگ ٹیکس کہاں سے ادا کرینگے ان ڈائریکٹس ٹیکسوں کی بوچھاڑ ہے ماچس کی ڈبی سے صابن کی ٹکیا تک ہماری عوام ٹیکس دیتی ہے، رضارومی پاکستان کے اندر کوئی انڈسٹریل پالیسی نہیں ہے، یہ سب ہوا کے اندر چل رہا ہے، گیا ہے کرپشن سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا نااہلی کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے، حکومت اپنی پالیسی واضع کرےکہ یہ کرنا کیا چاہ رہی ہے، شہباز رانا مارکیٹ میں جائے لوگ بتاتے ہیں کہ وہ 20 کلوآٹا سات سو آٹھ سو میں لیتے تھے اب وہی آٹا پندرہ سو کا مل رہا ہے، لوگوں کہتے ہیں کہ ہماری آمدن آدھی رہ گئی ہے، لوگ پریشان حال ہیں، مرتضیٰ سولنگی