Get Alerts

اینکر پرسن عمران خان پر غیر قانونی طور پر نایاب پرندے کو ممنوعہ علاقے میں بڑی تعداد میں شکار کرنے کا الزام

اینکر پرسن عمران خان پر غیر قانونی طور پر نایاب پرندے کو ممنوعہ علاقے میں بڑی تعداد میں شکار کرنے کا الزام
اینکر پرنس عمران خان جو کہ اپنے پروگراموں میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے سامنے سب کی برابری کی بات کرتے ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چکوال کے قریبی علاقے میں سیاہ اور ملیشیا رنگ کے نایاب پرندے دراج  کو بڑی تعداد میں شکار کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔ اس پرندے کے شکار پر مکمل طور پر پابندی تھی۔ انہوں نے شکار دلجبا نامی اس علاقے میں کیا جہاں شکار کرنے پر پابندی تھی۔

 

جبکہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے بندوق پکڑ رکھی ہے اور مہنگی شکاری جیپوں میں وہ شکار کو لادے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/IhsanTipu/status/1331905904883757056

 

یاد رہے کہ اینکر عمران خان سیاستدانوں خاص کر اپوزیشن کو قانون کا سبق سکھانے میں آگے آگے ہوتے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین پوچھ رہے ہیں کہ کیا انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟