Get Alerts

بچپن سے بہن بھائیوں کے درمیان مسلسل جھگڑوں کے پیچھے راز کیا ہے؟

بچپن سے بہن بھائیوں کے درمیان مسلسل جھگڑوں کے پیچھے راز کیا ہے؟
زیادہ تر بہن بھائی بچپن سے ایک دوسرے سے لڑتے اور مقابلہ کرتے ہیں، بڑے ہونے کے بعد ان میں محبت بڑھ جاتی ہے لیکن کچھ کے لیے یہ جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوتی۔

نیویارک سٹی میں ریویا مائنڈ سینٹر فار مینٹل ہیلتھ کے شریک بانی ریمنڈ رڈ کہتے ہیں، "بچوں میں بالغوں کے مقابلے میں بہت کم صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ ان چیزوں کے بارے میں سوچیں یا ان سے بچ سکیں، اس لیے وہ بہت زیادہ لڑتے ہیں، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں۔"

ریمنڈ رڈ نے کہا کہ بہت سے خاندانوں میں، بہن بھائیوں کے درمیان جھگڑے ان کی شخصیت کو تشکیل دیتے ہیں، جس سے بچوں کو یہ سیکھنے میں مدد ملتی ہے کہ تنازعات سے کیسے نمٹا جائے اور انہیں دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے میں بہتر بنایا جائے۔ کچھ لوگوں کے لیے، جھگڑے اور جدوجہد جوانی میں کم اور خاندانی پارٹیوں میں مذاق کے لیے ایک چیز بن جاتی ہیں۔

لیکن دوسروں کے لیے، یہ جدوجہد جوانی تک جاری رہتی ہے۔ برطانیہ میں حال ہی میں 2,000 بالغوں پر ایک سروے کیا گیا۔ اس سے پتا چلا کہ ان میں نصف سے زیادہ نے اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مقابلے میں ہیں۔

امریکہ کی یوٹاہ سٹیٹ یونیورسٹی میں ہیومن ڈویلپمنٹ اور فیملی اسٹڈیز کے پروفیسر شان ڈی وائٹ ہیڈ کہتے ہیں، "بطور انسان ہم ایک دوسرے کیساتھ موازنہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بہن بھائیوں کے لیے اپنی تعلیمی کامیابی کا موازنہ کرنا، یا اس کے بارے میں بحث کرنا کہ خاندان میں پسندیدہ بچہ کون ہے؟۔ بہن بھائیوں کے اکثر ایک جیسے تجربات ہوتے ہیں (جیسے کہ ایک ہی سکول میں جانا)۔ بہن بھائیوں میں عمر کا فرق جتنا کم ہوگا، ان کے درمیان لڑائی اتنی ہی شدید ہوگی۔

دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے کا یہ فطری رجحان بہن بھائیوں میں مقابلے کا ایک بڑا محرک ہو سکتا ہے۔ ریڈ کہتے ہیں، کیونکہ ہم اپنے بچپن کا زیادہ تر وقت اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ گزارتے ہیں، اور اس طرح ان کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔

نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جوانی تک پہنچنے کے بعد بہن بھائیوں کیساتھ آپ کے تعلقات کا بہترین پیش گو آپ کا بچپن ہے، لیکن تبدیلی کی گنجائش بھی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ فاصلے کے ساتھ دشمنی کی شدت کم ہو سکتی ہے، اس لیے جو بہن بھائی جغرافیائی طور پر بہت دور رہتے ہیں، یا جو ایک دوسرے کو زیادہ نہیں دیکھتے، قدرتی طور پر ان کے درمیان تنازعات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ والدین چھوٹے بچوں کی فطری مسابقت کو کم کرنے اور بعد کی زندگی میں مزید سنگین تصادم کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "والدین کو مسائل کے حل اور سماجی مہارتوں میں ایک مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے گھر میں تنازعہ ہو سکتا ہے جو کہ صحتمند ہے لیکن اس تکو بڑھائے بغیر ہینڈل کرنے کے قابل ہونا بعد میں آپ کے بچوں کی مدد کرے گا۔