معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کی جانب سے حضرت علیؑ کی شان اقدس میں توہین اور نازیبا الفاظ کا استعمال کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں شادی بیاہ میں جہیز کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی اپنی بیٹی کو جہیز دینے کی دو روائتیں ہیں۔ ایک یہ کہ حضرت علیؑ نے مہر کی رقم سے کچھ پیسے دئیے تھے اور دوسری روایت یہ ہے کہ حضرت علیؑ خود حضور اکرم ﷺ کی کفالت میں تھے، حضرت علیؑ مسکین تھے، غریب تھے ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔
مفتی طارق مسعود نے کہا کہ حضرت علیؑ کے پاس کچھ نہیں تھا، حضور اکرم ﷺ نے ان کو بیٹی دے دی تو آپ ﷺ نے ان کے ساتھ تھوڑا تعاون کر دیا۔
اس کے بعد مفتی طارق مسعود نے مبینہ گستاخانہ کلمات کہتے ہوئے کہا کہ ' آپ کا داماد اتنا غریب ہے اور (نعوذباللہ) کم بخت ڈبل بیڈ بھی نہیں خرید سکتا ، منحوس (معذرت کے ساتھ) ڈنر سیٹ بھی نہیں خرید سکتا، واشنگ مشین نہیں خرید سکتا، تو ایسے منحوس کو بیٹی کیوں دی'۔
https://twitter.com/aint_a_bitch/status/1486368968533331972
مفتی طارق مسعود کی جانب سے حضرت علیؑ کے خلاف توہین آمیز کلمات کے بعد اہلِ تشیع، اہل سنت اور محبان اہل بیت ؑ میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مفتی طارق مسعود کی فوری گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔
شیعہ سنی اور محبان اہل بیتؑ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفتی طارق مسعود پر فوری پابندی عائد کرے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
https://twitter.com/aint_a_bitch/status/1486368968533331972
https://twitter.com/LaibaMohib/status/1486368393687093250
https://twitter.com/ENainwa/status/1486363398464016396
https://twitter.com/callmelizayy/status/1486400569430487047
https://twitter.com/SFSN110/status/1486395534940200964
https://twitter.com/Jaffri313/status/1486392038589300738