عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کی عدم پیشی پر سرکاری وکیل مقرر

حکمنامے کے مطابق حقائق اور حالات کے پیش نظر ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے۔ عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کی عدم پیشی پر سرکاری وکیل مقرر

سائفر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں وکلاء صفائی کے عدم پیشی کے باعث بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کےلیے سرکاری وکیل مقرر کردیا۔

گزشتہ روز  ہونے والی آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئروکیل عدالت پیش نہیں ہوا سماعت ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع کی لیکن کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔

حکمنامے کے مطابق حقائق اور حالات کے پیش نظر ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے۔ عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ کونسل مقرر کرنے کیلئے ای میل کے ذریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا ہے۔

حکنمامے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلاء کے نام فراہم کیے ہیں۔ اب وہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے۔

حکمنام کے مطابق ملک عبدالرحمٰن کو عمران خان اور حضرت یونس کو شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیفنس کونسل 27 جنوری کو گواہان پر جرح کریں گے۔