پاکستانی طلباء کے لیے خوشخبری، کینیڈا کے ویزے کا حصول انتہائی آسان ہوگیا

پاکستانی طلباء کے لیے خوشخبری، کینیڈا کے ویزے کا حصول انتہائی آسان ہوگیا
پاکستانی طلباء کے لیے خوشخبری، کینیڈین حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیمی ویزے کا حصول انتہائی آسان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبعلم صرف 20 روز میں کینیڈا کا اسٹڈی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق پاکستانی طلباء ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اسٹڈی پرمٹ صرف 20 روز میں حاصل کر سکتے ہیں۔

کینیڈا کے اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں پہلے چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام شامل تھے جس میں اب پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔



احمد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیر ملکی طلبا کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں پرکیا گیا۔

خیال رہے کینیڈا رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، یہ براعظم شمالی امریکا کے بڑے حصے پر محیط ہے، بحر اوقیانوس سے لے کر بحر منجمد شمالی تک پھیلا ہوا ہے، کینیڈا کی زمینی سرحدیں امریکا کے ساتھ جنوب اور شمال مغرب کی طرف سے ملتی ہیں۔