سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر انہیں اور ان کی دوست کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ بیان کرنے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی۔
لڑکی جو ایک طالبہ ہیں، نے بتایا کہ وہ چنگ چی رکشہ پر دیگر لڑکیوں کے ہمراہ گھر جارہی تھیں کہ رائیونڈ روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کا پیچھا شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'قریب آنے کے بعد مشتبہ شخص نے مخصوص عضو ظاہر کیا جس کی وجہ سے لڑکیوں نے اپنی نظریں نیچی کرلیں تاہم انہوں نے اپنے فون سے اس شخص کی تصاویر بنائیں'۔
طالبہ نے کہا کہ 'یہ ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں لڑکیاں باہر جانے سے ڈرتی ہیں، ہمیں ایسی حرکتوں کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی'۔ ان کی ٹوئٹ میں تصاویر بھی منسلک تھیں جن میں ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا تاہم اس کی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ واضح تھی۔
لڑکی کے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) ناصر نے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا۔ پولیس نے ملزم کے اہل خانہ کو بھی بلایا تاہم وہ اس کی اس حرکت سے ناواقف تھے۔