اوکاڑہ کے نواحی علاقے تھانہ ستگھرہ میں بکری سے درندگی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں اوباش نوجوانوں نے بکری سے بد فعلی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد نعیم سمیت اس کے چار ساتھیوں نے بکری کو بد فعلی کا نشانہ بنایا ، ملزمان بد فعلی کے ساتھ ساتھ اس پر تشدد بھی کرتے رہے اور تشدد سے بکری جاں بحق ہوگئی۔
تھانہ ستگھرہ میں اظہر حسین کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے بیان دیا کہ میں زمیندارہ کرتا ہوں اور میں نے کچھ مویشی بھی پال رکھے ہیں۔ مورخہ 24 جولائی کو میری دیسی نسل کی بکری جو بازار میں میرے گھر کے سامنے باندھی ہوئی تھی اسے کھول کر ملزمان گلزار کھرل کے احاطہ میں لے گئے جہاں بکری کو باندھ کر اس کا منہ بھی باندھ دیا اور اس کی بکری کے ساتھ بد فعلی کرتے رہے اور اس پر تشدد بھی کرتے رہے جبکہ ملزمان کے بیہمانہ تشدد سے بکری بھی مر گئی ہے۔ ملزمان بکری کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے لگے تھے کہ میں اپنے دوستوں عبدالغفار اور عابد حسین کے ساتھ اسے تلاش کرتا ہوا وہاں پہنچ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دیواریں پھلانگ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے بعد ازاں ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں میڈیکل میں انکشاف ہوا کہ بکری کے ساتھ زیادتی ہوئی اور اسے تشدد سے مارا گیا۔ مدعی نے ویٹرنری ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ ایف آئی آر کے ساتھ منسلک کر دی اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔