کرونا وائرس نے اس وقت دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور اس کی زد سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ دنیا بھر کے طاقتور ترین افراد سے لے کر عام لوگوں تک سب کو اس وائرس نے جکڑ رکھا ہے۔
اور اب خیبر پختونخواہ کے رکن صوباٸی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالسلام آفریدی کا حلقہ نیابت منگا میں واٸرس سے ملک کی پہلی ہلاکت ہوٸی تھی۔ پی ٹی آٸی کے ایم پی اے مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد عبدالسلام آفریدی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کی بھی چیکنگ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بھی اسی وقت قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔
پاکستان میں اب تک کرونا کے 1246 کیسز ہوگئے ہیں جبکہ اس سے 9 اموات ہوچکی ہیں۔