Get Alerts

فوادچوہدری 2 لاکھ کا دعویٰ کرکے 200 افراداکھٹے نہ کرسکے، آڈیو لیک ہوگئی

فوادچوہدری 2 لاکھ کا دعویٰ کرکے 200 افراداکھٹے نہ کرسکے، آڈیو لیک ہوگئی
فوادچوہدری 2 لاکھ کا دعویٰ کرکے 200 افراداکھٹے نہ کرسکے، محمودمرزاجہلمی کی آڈیو لیک ہوگئی۔

جلہم نیوز کی خبر کے مطابق جہلم سے سابق امیدواربرائے قومی اسمبلی محمودمرزاجہلمی کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں‌انہوں‌ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبرقومی اسمبلی فوادچوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری کاحلقہ این اے 67 ہے، وہ 2 لاکھ افرادکا دعوی کرکے منگلا پل پر کیا لینے گئے؟ جس حلقہ کے عوام ان کو نہیں‌جانتے تک نہیں وہ ان کاساتھ کیسے دیتے، سب جانتے ہیں‌ کہ حلقہ کی عوام نے ان کو مستردکردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں‌یہ دونمبرقیادت ہے اسی لئے عوام گھر سے نہیں‌نکلے۔ چیلنج کرتاہوں‌کہ ان افرادکا نام بتائیں‌جو ان کے حلقے سے ان کے ساتھ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دولاکھ افرادکا دعویٰ کرنے والے فوادچوہدری کے لیے جادہ میں‌دو سو افرادنہیں‌تھے، ڈی چوک ایکسپریس ہائی وے کہاں‌ فوادکا حلقہ کہاں‌ اوروہ منگلا کیا لینے گئے.جبکہ ان کو دینہ سے سوہاوہ ،سوہاوہ سے گوجرخان پھر اسلام آبادکا رخ‌کرنا چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فواد عمران خان اور جہلم کی عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے، وہ اپنے حلقے کے عوام کو شرمندہ کررہا ہے، عمران خان کو اب پتہ لگ جانا چاہیے کہ یہ ضلع جہلم کی اصل قیادت نہیں‌ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرپارلیمانی زبان استعمال نہ کروں تو کیا کروں‌ فواد چوہدری نے حلقے کے عوام کو شرمندہ کیا۔

انہوں‌نے مزید کیا کہا سنیں‌ویڈیومیں‌سنیں۔

https://youtu.be/Ip1xVl_TCIo