شیئر کریں: سینیٹر شہادت اعوان کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزیر مملکت برائے قانون وانصاف تعینات کر دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر شہادت اعوان کی بطور وزیرِ مملکت تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 92 (1) کے تحت دی ہے۔ ٹیگز: Law and Justice, Minister of State, Senator Shahadat Awan, پاکستان, سینیٹر شہادت اعوان, صدر مملکت, قانون وانصاف, وزیر مملکت شیئر کریں: نیا دور