Get Alerts

گزشتہ ایک ماہ میں ٹی وی چینلز نے سیاسی پارٹیوں میں سب سے زیادہ نمائندگی پی ٹی آئی کو دی: گیلپ سروے

گزشتہ ایک ماہ میں ٹی وی چینلز نے سیاسی پارٹیوں میں سب سے زیادہ نمائندگی پی ٹی آئی کو دی: گیلپ سروے
گیلپ سروے کی جانب سے ایک  ٹی وی کرنٹ افئیرز  کے شوز میں جماعتوں کی نمائندگی کے حوالے سے آن ائیر ٹائم کے تجزیے کے نتائج جاری کیئے گئے ہیں۔ اس کے مطابق اکتوبر 2020 میں پاکستان تحریک انصاف کو ٹاک شوز میں سب سے زیادہ نمائندگی دی گئی ہے۔

تجزیئے کے لیئے ٹاپ فائیو یا  سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پانچ چینلز کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان چینلز میں جیو، اے آر وائی، دنیا اور سما ٹی وی شامل ہیں

اعداد و شمار کے مطابق  پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نمائندگی ملی۔ چینلز نے اپنے ٹاک شوز میں  اے آر وائی 42.48، دنیا ٹی وی نے 49.17، ایکسپریس نے 32.65  جیو نے 44.79 فیصد نمائندگی دی۔ جبکہ مسلم لیگ ن کو اے آروائی نے 37.17، دنیا ٹی وی نے12.50، ایکسپریس نے 32.65 جبکہ جیو نے 41.54 فیصد نمائندگی دی۔ 

پیپلز پارٹی کو  اے آر وائی نے 18.58 ، دنیا ٹی وی نے 4.17 ایکسپریس نے 26.53  جیو نے 11.83 فیصد نمائندگی دی۔

سما ٹی وی نے پی ٹی آئی کو 45.45،  ن لیگ کو 40.91 پی پی پی کو 13.64 فیصد آن ائیر ٹائم دیا۔