تحریک انصاف حکومت کے بعد روزویلٹ ہوٹل کے منافع میں واضح کمی ہوئی: قومی اسمبلی رپورٹ

تحریک انصاف حکومت کے بعد روزویلٹ ہوٹل کے منافع میں واضح کمی ہوئی: قومی اسمبلی رپورٹ

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوان کو اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی ملکیت اور نیو یارک میں قائم روز ویلٹ ہوٹل نے سال 2017-19 تک سات ملین ڈالرز کا منافع کمایا۔ وزیر ہوابازی کی جانب سے ایوان میں جمع کئے گئے تحریری جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوٹل نے سال 2017 میں 2.447 ملین ڈالرز کا خالص منافع کمایا جبکہ سال 2018 میں ہوٹل نے کل 3 اعشاریہ 164 ملین امریکی ڈالرز کمائے۔


سال 2019 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ہوٹل کی کمائی میں واضع کمی واقعی دیکھنے کو ملی ہے اور ہوٹل نے کل 1عشاریہ 449 ملین ڈالرز کمائے۔ حکومت نے ایوان کو کورنا وائرس کے دوران  جمع کئے  گئے عطیات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کو کل 4ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کی عطیات جمع ہوئے جن میں بیرون ملک سے 1ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8ہزار 414 روپے کے عطیات ملے جبکہ اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات ملے۔


حکومت نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ عطیہ شدہ رقم میں سے ایک پیسہ بھی کورونا کے سدباب کے لئے استعمال نہیں ہوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت صوبوں کو کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا اور تمام کی رقوم وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے۔


یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نے بھی کرونا کے دوران حکومت کی کافی مدد کی تاہم موجودہ حکومت نے جن جن اداروں کو پرائیویٹ کرنے کی سمری پیش کی ہے ان میں نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بھی شامل ہے۔