مجھ سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے: محمد زبیر

مجھ سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے: محمد زبیر
صوبہ سندھ کے سابق گورنر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان سے منسوب لیک ویڈیو ’جعلی‘ ہے۔ اتوار کو ایک نجی نوعیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں نظر آنے والے شخص مبینہ طور پر محمد زبیر ہیں۔

محمد زبیر نے پیر کو اس ویڈیو پر اپنے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ کوئی سیاست نہیں بلکہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ انہوں نے ویڈیو کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرم ناک حرکت کی۔‘

https://twitter.com/Real_MZubair/status/1442237405432463364

محمد زبیر کا کہنا تھا: ’میں نے اپنے ملک کی ایمان داری، وقار اور عزم کے ساتھ خدمت کی ہے۔ میں پاکستان کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیوز "جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ یہ ویڈیو گذشتہ روز سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہیں اور صارفین اس پر تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی منصور علی خان نے کہا کہ ایک سینئیر سیاستدان کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پاکستانی سیاست میں ایک نئے اسکینڈل کو جنم دے گی۔

https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1442155701434871812

سنیئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کی، انکا کہنا تھا کہ بنیادی سوال؛ ویڈیوزکس نےبنائیں؛ کیوں؛ کس نے لیک کیں؛ کیوں؟ بنیادی طریقہ؛ فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ تحقیقات کی جائیں۔اگرconsensual؛private ہو تو الگ معاملہ ہے۔اگرنوکری کاجھانسہ ہراسمنٹ وغیرہ ہو تو پھر احتساب توہوناچاہیے۔ویڈیومیں جس شخص کا الزام ہے اُسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/GFarooqi/status/1442194134941384704

محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد مبینہ ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا۔
ان ویڈیوز میں محمد زبیر مبینہ طور پر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دئے۔ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جبکہ کچھ خواتین کو ڈرا دھمکا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ۔