Get Alerts

آڈیو لیکس پر شہباز کی عمران پر تنقید مریم پاسپورٹ | ڈار نے حلف اٹھا لیا | عمران کی تقریر

آڈیو لیکس پر شہباز کی عمران پر تنقید مریم پاسپورٹ | ڈار نے حلف اٹھا لیا | عمران کی تقریر
شہباز شریف کی آج کی پریس کانفرنس میں واضح پیغام تھا کہ عمران خان سے کسی بھی معاملے پر اب کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ پریس کانفرنس کا دوسرا پہلو یہ تھا کہ مجھے آج مختلف شہباز شریف نظر آئے۔ اپریل کے بعد سے مجھے آج پہلی بار وہ بہت پر اعتماد نظر آئے جیسے سارے معاملات حل ہو گئے ہوں، مزمل سہروردی

جب تک نومبر میں آرمی چیف کی تعیناتی کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ جاتا تب تک موجودہ حکومت سیف زون میں نہیں جا سکتی کیونکہ پاکستان کی سیاست میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے اور عمران خان بھی ‘آخری واردات’ کی بات کر رہے ہیں، کامران یوسف

اسحاق ڈار کی واپسی ایک لٹمس ٹیسٹ ہے اور اگر سب ٹھیک چلتا ہے تو الیکشن سے پہلے نواز شریف بھی واپس آ سکتے ہیں۔ انہی وجوہات کی وجہ سے عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ عمران خان کا اسحاق ڈار کے خلاف بیان ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہا ہے، کامران یوسف

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوا ہے تو ڈار صاحب واپس آئے ہیں۔ وہ بات طے ہو گئی ہے۔ کیونکہ عمران خان کی آج کی تقریر میں بھی ناامیدی جھلکتی ہے کہ محافظوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔ اسحق ڈار واپس آ گئے، مریم کا پاسپورٹ واپس ملنے والا ہے، مزمل سہروردی