بلدیاتی الیکشن کرانے میں حیلے بہانے، حکومتی رویے سے نالاں الیکشن کمیشن کا جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی الیکشن کرانے میں حیلے بہانے، حکومتی رویے سے نالاں الیکشن کمیشن کا جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے پر جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ملک میں بلدیاتی و کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے سے شدید نالاں ہے اور اس نے جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی نامناسب ہے، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے فنڈز کے لیے پہلی بار الیکشن کمیشن کو ای سی سی کی راہ دکھائی گئی، الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے فنڈز کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم آفس سے رجوع کرنا پڑا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش کررہی ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہیں، وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق واضح اور دو ٹوک حکمت عملی اختیار کرے،وفاقی حکومت کو ایسی قانون سازی کرے جس سے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار نہ ملے