ٹیک کمپنی میٹا کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس طرح آپ ایچ ڈی میں تصاویر بھیجتے اور وصول کرتے ہیں واٹس ایپ اب آپ کو ہائی ڈیفینیشن میں ویڈیوز بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا۔
اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر 720p ریزولوشن والی ویڈیوز اپنے دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔اس سے پہلے 480p ویڈیوز کو ہی بھیجنا ممکن تھا۔صارفین کو فیچر واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے بعد دستیاب ہوگا۔صارفین ویڈیو بھیجتے وقت سکرین کے اوپر ایچ ڈی کا آپشن دیکھ سکیں گے۔
اس آپشن کے انتخاب کے بعد صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی ویڈیو سٹینڈرڈ کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں (جو عموماً 480 پکسل ریزولوشن کی ہوتی ہے) یا ایچ ڈی کوالٹی میں (یعنی 720 پکسل ریزولوشن)۔
تاہم، صارفین اصل ویڈیو کے فُل ایچ ڈی یعنی 1080 پکسل یا 4 کے یعنی 2160 پکسل ہونے کے باوجود 720 پکسل ریزولوشن سے بہتر کوالٹی میں ویڈیو نہیں بھیج سکیں گے۔
صارفین ایچ ڈی کوالٹی کو ایپ کی ڈیفالٹ سیٹنگ کے طور پر سیٹ نہیں کر سکیں گے۔ یہ آپشن ان کو ہر بار اعلیٰ کوالٹی میں ویڈیو بھیجتے وقت چُننا ہوگا۔
فیچر کا اجراء جمعرات کو اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کی 2.23.17.74 اپ ڈیٹ سے شروع کیا گیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل پیغام رسانی کے پلیٹ فارم نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کی مدد سے صارفین دوسروں کو ہائی ریزولوشن میں تصاویر بھیج سکتے ہیں اور یہ فیچر کو ویڈیوز تک بھی پھیلا دے گا۔
میٹا کی ملکیت والے پلیٹ فارم نے حال ہی میں ٹیک کرنچ کو تصدیق کی ہے کہ ایچ ڈی میں ویڈیوز بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
جس طرح آپ ہائی ڈیفینیشن میں تصاویر بھیجتے ہیں اسی طرح ایچ ڈی ویڈیو فیچر کو اس وقت ٹوگل کیا جا سکتا ہے جب آپ دوسروں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والے ہوں۔ اب تک پلیٹ فارم پر ویڈیوز 480p تک محدود تھیں لیکن اب صارفین 720p آپشن کو فعال کر سکتے ہیں۔