جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کی پوتی اور جنگ و جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی صاحبزادی آمنہ جمعہ کی شب جنرل اختر عبدالرحمان مرحوم کے پوتے اورمعروف سیاستدان و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کے صاحبزادے قاسم اختر خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
شادی کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سعودی عرب، جاپان، متحدہ عرب امارات کے سفارتکاروں اور دولہا دلہن کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
اس شادی کی تقریب میں ملک بھر کی تمام سیاسی، صحافتی، شوبز اور ہر شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس تقریب کی خصوصی اہمیت یہ ہے کہ جبگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان پی ٹی آئی کی تمام حکومتی شخصیات اس شادی میں شریک تھیں اور اس شادی کی تقریب میں تمام اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اکٹھے بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
شادی میں اہم شخصیات کی موجودگی سے سال کے اختتام پر ہونے والی شہر کی سب سے اہم تقریب بن گئی۔ تقریب میں سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی ،و فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیرآبپاشی فیصل واوڈا، وفاقی وزیر آئی ٹی سیدامین الحق،گور نرسندھ عمران اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کےایم ڈی اسداللہ ،ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم،سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ منصور عباس رضوی، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان،ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، امیرجماعت اسلامی سراج الحق، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسمٰعیل، جے یوپی کے سر براہ اویس نورانی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید قمر، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، رکن سندھ اسمبلی شر جیل انعام میمن ،پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال،جے یو آئی کے رہنماقاری عثمان، راشدسومرو، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری منعم ظفرخان، محمدحسین محنتی، اسامہ رضی، پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما وقار مہدی،بحریہ ٹائون کے سر براہ ملک ریاض، جے ایس گروپ کے سر براہ جہانگیر صدیقی،علی رضا صدیقی،سفیرعلی صدیقی ،ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی، عقیل کریم ڈھیڈی ، علی تبھہ(لکی سیمنٹ)، عارف حبیب اور دیگر کاروباری حضرات ، آباد کے چیئرمین محسن شیخانی، پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف، مرزا اختیار بیگ ، اشتیاق بیگ ، سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) خواجہ نوید ایڈووکیٹ، سی پی ایل سی کے سابق سر براہ احمد چنائے، اے پی این ایس کے مرکزی عہدیدار سر مد علی ،سی پی این ای کے مرکزی عہدیدار عا مر محمود، رکن قومی اسمبلی سی ایم قیصر، معروف صحافی افضل بٹ، ہم نیوز چینل کی سر براہ سلطانہ صدیقی ،شرمیلا فاروقی، گلوکار شہزادرائے، اداکار اور سابق بینکر راجو جمیل، بشریٰ انصاری،ہمایوں سعید،عبداللہ کادوانی،جاوید شیخ،جنید خان،مدیحہ عمران،منشا پاشا،مومل شیخ،نمراخان،صبا فیصل،صبا حمید،سمیع خان،صنم جنگ،سحر خان،شہزاد شیخ،سونیاحسین، ثروت گیلانی،سیّد جبران، عروہ حسین، ایمن،منیب بٹ، عدیل چودھری،احسن خان،اعجاز اسلم،علی عباس، عامر خان، ضیاء محی الدین کی اہلیہ عذرا محی الدین ، عدنان صدیقی، اسد صدیقی،بہروز سبزواری،فیصل قریشی،فاخر،حنا الطاف خان ، آغا علی، عمران اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔فلم ٹی وی میڈیا کے شعبوں سےطاہراے خان،ٹی وی اینکر کامران خان،مظہرعباس،رؤ ف کلاسرا، حامد میر،سلیم صافی، شاہ زیب خانزادہ، شہزاد اقبال، مبشرلقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود،مسعود رضا،یحییٰ حسینی،معروف ذیزائنر اداکار ایچ ایس وائی، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی اور دیگر،اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان، سابق ٹیسٹ کر کٹر توصیف احمد، سکندر بخت، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا منیجر آصف عظیم ودیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔لاہور سے نمائندہ جنگ کے مطابق اتوار کو مقامی کلب میں ولیمے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حما د اظہر، جہانگیر خان ترین، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ، صوبائی وزیر سبطین خان،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعودگوندل،راجہ جہانگیر انور، روبینہ افضل، خرم دستگیر، سینیٹر اعجاز چوہدری ، رانا ثناء اللہ خان ،وفاقی وزیر خسرو بختیار،ریاض فتیانہ، گلوکار وارث بیگ، تاجر رہنما نعیم میر ،سینئر سیاستدان عبد العلیم خان،وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزا ق دائود، چیف کلکٹر کسٹمز ذوالفقار علی چودھری، سابق نگران وزیر احمد وقاص ریاض ،سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی، کالم نگار عطاء الحق قاسمی،سردار ایاز صادق، عمرشامی،پرویز بشیر، میاں عامر محمود، مقصود بٹ، ارشاد عارف،رئیس انصاری، زاہد علی خان، مقصوداعوان، عرفان اطہر قاضی، نسیم قریشی، عندلیب عباس، فوادحسن فواد، ایڈیشنل کمشنر فرحان ستار،سینئر صحافی عارف حمید بھٹی، خالد قیوم، عائشہ بخش، عامر ڈار، شاہد قادر، چوہدری احمد صدیق اور دیگر نے شرکت کی ۔