Get Alerts

پاکستانیوں کی سلامتی کا بہترین طریقہ روس کو جنگ سے روکنا ہے، یوکرینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے گفتگو

پاکستانیوں کی سلامتی کا بہترین طریقہ روس کو جنگ سے روکنا ہے، یوکرینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے گفتگو
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یوکرینی وزیر خارجہ دمتروکولبا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی ہے، پاکستان یوکرین میں امن کیلئے عالمی تنظیموں کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

https://twitter.com/DmytroKuleba/status/1497892494146682881?t=RB0uzdNNdQucYWwRJlhG9Q&s=19

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ پاکستان سے پاکستانی طلبہ کی حفاظت پربات ہوئی اور میں نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی سلامتی کا بہترین طریقہ یہ ہےکہ پیوٹن کو جنگ روکنے پر مجبور کیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوکرین کےہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں وزرائےخارجہ نے موجودہ صورتحال سے متعلق رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کشیدگی میں کمی کیلئےسفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ نے پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص طلبہ کے انخلا کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ انخلاءکے عمل میں یوکرینی حکام کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں، ترقی پذیر ممالک تنازعات کےباعث معاشی طور پرزیادہ متاثرہوتے ہیں، پاکستان تنازعات کو مذاکرات،سفارتکاری کےذریعے حل کرنےکا خواہاں ہے۔
،