سوشل میڈیا نے بابر اعظم کا ہمشکل ڈھونڈ نکالا

سوشل میڈیا نے بابر اعظم کا ہمشکل ڈھونڈ نکالا
سوشل میڈیا نے بابر اعظم کا ہمشکل ڈھونڈ نکالا۔

قومی ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ون ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹر بابراعظم کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔

ایک طرف بابر اعظم یقینی طور پر ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی قیادت کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے تھے تو دوسری طرف ایک فیس بک صارف نے ایک نوجوان کی ویڈیو شیئر کی ہے جو بالکل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جیسا دکھائی دیتا ہے اور اپنے سامنے رکھی بریانی کی ڈش پر اتنا ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے نظر آتا ہے۔


جو شخص ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے وہ نوجوان کو بابر اعظم کا ہم شکل ہونے کا کہہ کر چھیڑ رہا ہے۔ قومی کپتان کا ہم شکل اس آدمی کو نظر انداز کرتے ہوئے بریانی پر توجہ مرکوز کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن آخر کار ہار مان لیتا ہے اور ویڈیو کے آخر میں مسکرا دیتا ہے۔

ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ بابر اعظم کے ہمشکل کا تعلق کس شہر سے ہے البتہ یہ ضرور معلوم ہو رہا ہے کہ وہ پاکستان کا ہی کوئی شہری ہے۔