قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہو گئے ہیں، وہ آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ساتھی کھلاڑیوں اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے پاکستانی سٹار کرکٹر کو جنم دن پر نیک تمنائوں کے ڈھیروں پیغامات بھیجے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ بابر اعظم کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1448869537458368512?s=20
خیال رہے کہ بابر اعظم کا شمار موجودہ دور کے ممتاز کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں وہ اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ان کا نمبر دوسرا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پوزیشن ساتویں ہے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم کے ریکارڈ میں یہ خوبی ہے کہ وہ پاکستان کے تیسرے ایسے بلے باز ہیں جو تینوں فارمیٹس میں سنچریاں سکور کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ٹی ٹوئنٹی کلینڈر ایئر میں 3 سنچریاں سکور کرنے والے بھی پہلے بلے باز ہیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1448946504954155024?s=20
بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی پر بات کی جائے تو وہ اب تک 35 میچ کھیل کر 42.9 کی اوسط سے 2362 رنز بنا چکے ہیں جن میں پانچ سنچریاں اور اٹھارہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بابر اعظم نے 56.9 کی اوسط سے 83 میچوں میں 3985 بنا رکھے ہیں۔ بابراعظم نے ون ڈے میں 14 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔