Get Alerts

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان
وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، وزارت داخلہ، دفاع اور اطلاعات کے قلمدان تبدیل کیے جاسکتے ہیں، پرویز خٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزارت دفاع میں پرویزخٹک کی جگہ لے سکتے ہیں جبکہ شیخ رشید کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کابینہ میں تبدیلی کا علم نہیں ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ میں تبدیلیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے کابینہ میں تبدیلی کا علم نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزارت اطلاعات میں جانےکا ابھی وقت نہیں۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک وزیر دفاع اور فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ہیں جبکہ اس سے قبل فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید بھی اس سے قبل وزیر اطلاعات اور ریلوے رہ چکے ہیں۔