یوٹرن صرف حکومت نہیں اپوزیشن بھی لیتی ہے، کیونکہ جب احتجاج کا وقت آتا ہے تو فوراً ٹھس ہو جاتے ہیں۔ اپوزیشن والے کسی کے اشاروں پر چل رہے ہیں یا انھیں خود پر اعتماد نہیں ہے۔ ان معاملات پر ان پر بہت سی نکتہ چینی ہو سکتی ہے، نجم سیٹھی
اسٹیبلمشنٹ کا خیال ہے کہ فنانس بل اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل قومی مفاد میں ہیں، اس لئے ان دونوں کا پاس ہونا بہت ضروری ہے۔ تاہم عمران خان کو اس بات احساس ہے کہ یہ فیصلہ ان کیلئے پاپولر نہیں، اس لئے وہ ان سے کترا رہے تھے۔ لیکن انھیں قومی مفاد میں یہ کرنا پڑ گیا، نجم سیٹھی
وزیراعظم عمران خان اگر مارچ 2022ء تک اپنی حکومت کو سروائیو کروا گئے تو پھر وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن کے ہاتھ سے گیم ہاتھ سے نکل جائے گی، نجم سیٹھی
ہماری مڈل کلاس کی اکثریت نے انھیں ووٹ دیا تھا کیونکہ جس قسم کی وہ باتیں کرتے تھے اس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔ اس کے علاوہ تبدیلی کا نعرہ بہت ہی پراثر ثابت ہوا۔ تاہم ان کی کارکردگی تھوڑی سی بھی اچھی ہوتی تو لوگ ان سے مایوس نہ ہوتے۔ مگر انہوں نے پاکستانی تاریخ کی بدترین حکومت کی، نجم سیٹھی