پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بڑی پیش رفت، ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس بعد مکمل طور پر فعال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بڑی پیش رفت، ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس بعد مکمل طور پر فعال
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس کے تعطل کے بعد مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔

عمران خان کے حسینہ واجد سے رابطے کے بعد برف پگھلی، 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع، پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت کے بعد بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن فعال ہونا پاک اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے حالیہ رابطے کے بعد تعلقات میں بہتری کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے ایک دوست ملک کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن مکمل طور پر فعال نہیں رہا تھا۔