Get Alerts

محمد خان بھٹی غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

محمد خان بھٹی غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری تعینات
پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔

چیف سیکرٹری کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو تبدیل کر کے محمد خان کو عہدہ دے دیا گیا ہے۔

پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اس سے قبل سیکرٹری پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

‏وزیر اعلیٰ بنتے ہی چوہدری پرویز الٰہی کا پہلا غیر قانونی فیصلہ پنجاب اسمبلی کے محمد خان بھٹی کو گریڈ 22 کی سیٹ پر پرنسپل سیکرٹری لگانا ہے، دراصل یہ عہدہ سول سروسز کی سیٹ ہے، پنجاب اسمبلی خود مختار باڈی ہے، پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر بھرتی ہونے والا افسر کسی صورت بھی پرنسپل سیکرٹری نہیں لگایا جا سکتا۔

حتیٰ کہ انھیں ‏قانون کے مطابق آپ ڈیپوٹیشن پر بھی نہیں لگایا جاسکتا۔ سول سروسز سے آنے والا آفیسر چونکہ سپیشل سیلیکشن بورڈ سے آتا ہے قانون میں صرف اسی کا حق ہے وہ وزیر اعلیٰ کا پرنسپل سیکرٹری لگے۔

دوسری جانب پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب نبیل اعوان کو عہدے سے ہٹا کرپرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جبکہ عنایت اللہ کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔