جے سی نے چیف جسٹس کے نامزد کردہ افراد کو مسترد کر دیا | عمران کا 'شرک' کا فتویٰ | نواز حکومت گرانے کے لیے دوست مزاری ۔

جے سی نے چیف جسٹس کے نامزد کردہ افراد کو مسترد کر دیا | عمران کا 'شرک' کا فتویٰ | نواز حکومت گرانے کے لیے دوست مزاری ۔

خان صاحب کے دل میں جو بھی آتا ہے وہ کہتے چلے جاتے ہیں اور دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں ہے یہ تو اب ثابت ہوگیا ہے جب جھوٹ اپنے پنجے گاڑ چکا ہو تو پھر سچ آکر کیا تیر مارے گا، آپ کے ہاتھ سے پنجاب چلا گیا آپ بس پریس کانفرنس کرتے رہے۔



 



استعفے منظور کرکہ الیکشن کروانے کا مقصد حکومت کی جانب سے لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے ہم لڑیں گے اور یہ کہ ہم اپنے اور لوگ لارہے ہیں اس ڈر کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ سب پی ٹی آئی کی جو لہر چلی ہے اس میں بہہ نہ جائیں۔



 



جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 4 ججوں کے ناموں کو مسترد جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نام کو موخر کیا گیا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال ایک دم اجلاس چھوڑ کر چلے گئے اور کہا کہ میں ایک نام ریجیکٹ جبکہ باقی چار ناموں کو ڈیفر کر رہا ہوں حالانکہ۔۔



 



جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی باری آئی تو انہوں نے بھی سپین سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میں ان پانچوں ججز کے ناموں کو مسترد کرتا ہوں۔ ابھی وہ بات کر ہی رہے تھے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنی سیٹ سے برہمی سے اٹھ کھڑے ہوئے



 



ججوں کے ناموں کے مسترد ہونے سے عدلیہ بہت بڑے بحران کی جانب بڑھ گئی ہے کیونکہ جوڈیشل کمیشن کی پریس ریلیز بہت دھماکہ خیز ہے اور اس سے بھی بڑی چیز یہ ہے کہ اس کے جاری ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے بھی۔۔۔