دورہ نیوزی لینڈ: پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی 57 رنز سے کامیابی 

برٹ سٹکلف اوول لنکن میں کھیلے گئے پچاس اوورز کے اس میچ میں  پاکستان ویمنز ٹیم کی تمام سترہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چونکہ یہ پریکٹس میچ تھا لہذا اس میں دونوں ٹیموں کی پندرہ  پندرہ بیٹرز نے بیٹنگ کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اس دورے میں اپنا دوسرا پریکٹس میچ نیوزی لینڈ الیون  کے خلاف جمعرات کو اسی گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

دورہ نیوزی لینڈ: پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی 57 رنز سے کامیابی 

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دورے کے پہلے پریکٹس  میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو57  رنز سے شکست دیدی۔

برٹ سٹکلف اوول لنکن میں کھیلے گئے پچاس اوورز کے اس میچ میں   پاکستان ویمنز ٹیم کی تمام سترہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چونکہ یہ پریکٹس میچ تھا لہذا اس میں دونوں ٹیموں کی پندرہ  پندرہ بیٹرز نے بیٹنگ کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 238 رنز بنائے اور اس کی 13وکٹیں گریں۔

وکٹ کیپر بیٹر نجیہہ علوی نے دو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز سکور کیے۔

میزبان ٹیم کی طرف سے جی ای ایس سولیون نے 41 رنز دے کر 4 اور کپتان  ایل ایم کاسپیرک نے40 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ الیون 50 اوورز کی بیٹنگ میں 181  رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور اس کی 13 وکٹیں  گریں۔اے جی گرکن نے چھ چوکوں کی مدد سے42 رنز سکور کیے۔این ایچ پٹیل نے24  رنز بنائے۔

کپتان ندا ڈار نے صرف11  رنز دے کر4  وکٹیں حاصل کیں۔عالیہ ریاض  ڈیانا بیگ  اور نشرہ سندھو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اس دورے میں اپنا دوسرا پریکٹس میچ جو ٹی ٹوئنٹی ہوگا نیوزی لینڈ الیون  کے خلاف جمعرات کو اسی گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

دورے کا شیڈول اس طرح ہے۔

 28 نومبر۔50 اوورز کا وارم اپ میچ ۔ برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی ۔(11 بجے صبح مقامی وقت ) 

30 نومبر۔ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ ۔ برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی ( 11 بجے صبح مقامی وقت) 

3 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈنیڈن ۔ ( دوپہر 1 بجے مقامی وقت ) ۔

5 دسمبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈنیڈن۔ ( دوپہر 1 بجے مقامی وقت ) 

9 دسمبر ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔( دوپہر 1 بجے مقامی وقت ) 

12 دسمبر ۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔ ( 11 بجے صبح مقامی وقت ) 

15 دسمبر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔( دوپہر 2 بجے مقامی وقت ) 

18 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔( دوپہر 2 بجے مقامی وقت ) 

ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان سکواڈ: 

پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ،  فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، منیبہ علی ( وکٹ کیپر )، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو،  نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، ام ہانی، وحیدہ اختر۔ 

پلیئر سپورٹ سٹاف:

 ناہیدہ خان  ( منیجر )،  محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ )،  سلیم جعفر ( بولنگ کوچ )،  توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ )،  محمد اسفندیار( سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )،  سید نذیر احمد ( میڈیا منیجر )،  رفعت اصغر گل ( فزیو تھراپسٹ )،  زبیر احمد (اینالسٹ ) ۔