الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی۔آئندہ عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔
ای سی پی نے ملک بھر سے مجموعی طور پر 1324عتراضات سُنے۔ الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کیا۔
الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں الیکشن مورخہ 8 فروری بروز جمعرات منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت سے مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط لکھا جائےگا۔ فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھا جائے گا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فنڈز بیلٹ پیپرکی چھپائی سمیت دیگرانتخابی امور پر خرچ کیے جائیں گے۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے مرحلہ وار مزید فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ عام انتخاب کیلئے پہلے بھی الیکشن کمیشن کوفنڈزجاری کرچکی ہے۔