'نئی حلقہ بندیوں کے تحت عام انتخابات 6 ماہ سے پہلے نہیں ہو سکتے'

رانی پور میں کم سن ملازمہ بچی کی موت کے ذمہ دار اسد شاہ اور ان کی بیگم حنا شاہ ہیں۔ پیر صاحب کی حویلی میں اب بھی 17 کم سن بچے موجود ہیں جو یہاں ملازم ہیں۔ ڈاکٹر نے بغیر پورسٹ مارٹم کے تدفین کی اجازت دی، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایس ایچ او کا کردار بھی متنازعہ ہے۔

'نئی حلقہ بندیوں کے تحت عام انتخابات 6 ماہ سے پہلے نہیں ہو سکتے'

مردم شماری پر ابھی 10 ملین لوگوں کی گنتی نہ کرنے کا بھی اعتراض موجود ہے اور سپریم کورٹ مردم شماری سے متعلق کوئی اور فیصلہ بھی دے سکتی ہے۔ نئی حلقہ بندیوں میں نیشنل اسمبلی کی سیٹوں میں فرق نہیں پڑے گا مگر صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں ردوبدل ہو گا۔ نئی حلقہ بندیوں میں جتنا وقت لگے گا اس سے لگ رہا ہے الیکشن 6 یا ساڑھے 6 ماہ سے پہلے نہیں ہو سکتے۔ یہ کہنا ہے فوزیہ یزدانی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سجاد انور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فروری کے وسط تک انتخابات کروانے پڑیں گے کیونکہ مارچ میں سینیٹ کے آدھے لوگ گھر چلے جائیں گے۔ نگران کابینہ کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ کسی مخالف سیاسی جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا، کابینہ کا بظاہر امپریشن اچھا آیا ہے۔

اسد علی طور نے بتایا کہ چیف جسٹس کی چیف الیکشن کمشنر سے لگ بھگ دو گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ ہو سکتا ہے چیف جسٹس نے انہیں کہا ہو کہ آپ نوٹیفکیشن کر دیں۔ چیف جسٹس اور ہم خیال ججز کے 90 روز میں انتخابات کروانے والے موقف کو اسٹیبلشمنٹ نے ناکام بنا دیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ بہت مشکل وقت میں آ رہے ہیں اور ان کے پہلے پندرہ بیس دن میں پتہ چل جائے گا وہ کس طرف جا رہے ہیں۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے صحافی منور عالم کا کہنا تھا کہ رانی پور میں کم سن ملازمہ بچی کی موت کے ذمہ دار اسد شاہ اور ان کی بیگم حنا شاہ ہیں۔ پیر صاحب کی حویلی میں اب بھی 17 کم سن بچے موجود ہیں جو یہاں ملازم ہیں۔ ڈاکٹر نے بغیر پورسٹ مارٹم کے تدفین کی اجازت دی، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایس ایچ او کا کردار بھی متنازعہ ہے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔