لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے آج پھر طبی معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت تاحال ناساز ہے، ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد غیر متوقع طور پر تیزی سے اپ ڈاؤن ہو رہی ہے، ابھی پلیٹلیٹس کی تعداد 25 ہزار ہے تاہم ان کی طبیعت 30 ہزار تک پہنچنے کے بعد نارمل تصور ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نواز شریف نے کسی اور ہسپتال جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی جب کہ آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔