Get Alerts

پشاور بی آر ٹی کی بس ایک بار پھر خراب کرین کی مدد سے بس کو ہٹا دیا گیا

پشاور بی آر ٹی کی بس ایک بار پھر خراب کرین کی مدد سے بس کو ہٹا دیا گیا
صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارلحکومت پشاور میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بنایا گیا بی آر ٹی سروس جو کئی سال سے تنقید کی ضد میں رہا اور بسوں میں فنی خرابی کے بعد 40 روز معطل رہنے اور خرابی دور کرنے کے بعد بھی بی آر ٹی کی بسوں میں فنی خرابیاں دور نہیں ہوسکی اور آج بی آر ٹی کی ایک اور بس فنی خرابی کی وجہ سے راستے میں رک گئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بس کو ہٹانے کے لئے کرین منگوانا پڑ گئی۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی کی سروس چالیس روز معطل رہنے کے بعد چار دن پہلے دوبارہ شروع کی گئی تھی مگر بسوں کی فنی خرابی دور کرنے کے باؤجود ایک بار پھر بی آر ٹی فن خرابیوں کا شکار ہے اور اس ہفتے دو بسوں میں فنی خرابیاں پیدا ہونے کے بعد آپریشن عارضی طور پر معطل رہا۔

معلومات کے مطابق پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ملک سعد سٹیشن کے پاس ایک بار پھر رک گئی، بس کو مین روٹ سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے کرین کی مدد سے بس کو ہٹا دیا.

ٹرانس پشاور کے ترجمان محمد عمیر نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ عوام کی بہتر مفاد میں آپریشن ایک بار پھر شروع کی گئی ہے اور بی آر ٹی ایک بڑا پراجیکٹ ہے جس میں چھوٹی موٹی خرابیاں اجاتی ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ بسوں میں فنی خرابیوں کا سراغ لگا لیا ہے اور انتظامیہ نے آپریشن کو رواں دواں رکھنے کے لئے انجینئرز کی مدد حاصل کی ہے۔