Get Alerts

''فارورڈ میسج کا آپشن محدود کرنے سے جعلی خبروں میں کمی آئی ہے''

''فارورڈ میسج کا آپشن محدود کرنے سے جعلی خبروں میں کمی آئی ہے''
سماجی رابطوں کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں پیغام کو آگے بھیجنے کا آپشن محدود کرنے سے جعلی خبروں اور جھوٹی اطاعات کے پھیلنے میں کمی آئی ہے۔

سائبر سیکیورٹی اور جھوٹی خبروں و اطلاعات کے ماہرین نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پیغام آگے بھیجنے کے آپشن محدود کرنے سے جعلی خبروں، غلط اطلاعات اور افواہوں کے پھیلنے میں کمی ہوئی ہے لیکن مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز میں فارورڈ میسج کے فیچر میں تبدیلی کی تھی۔ اس تبدیلی کے بعد ایک پیغام 20 افراد تک بھیجنے کے آپشن کو کم کر کے صرف 5 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے واٹس ایپ صارفین ایک میسج 256 افراد کو بھیج سکتے تھے جسے محدود کر کے 20 کیا گیا اور اس کے بعد مزید 5 تک محدود کر دیا گیا۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق پیغام کو صرف 5 افراد تک محدود کرنے سے پیغامات وائرل ہونے کی شرح پر اثر پڑا ہے۔