راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا
امریکہ میں لائیو نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کا بوسہ لینا والا شخص گرفتار، پولیس نے جنسی ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکہ کی ایک خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں امریکہ کے مقامی نیوز چینل ’ویو‘ کی خاتون رپورٹر سارہ رویسٹ ہیں۔ جنہیں ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں ایک میوزک فیسٹیول کی براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون رپورٹر کو بوسہ دینے والے شخص کو پولیس نے شناخت کے بعد تحویل میں لے کر جنسی ہراسگی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کارروائی کے بعد خاتون رپورٹر نے واقعے کی ویڈیو کو اپنی ٹوئٹ پر شیئر بھی کیا اور لکھا کہ چند سیکنڈز کی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والا شخص، ساتھ انہوں نے خود کو بوسہ دینے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ انہیں بوسہ نہ دیتے تو کیا ہوتا؟