جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آزاد صحا فت ایک آئینی حق ہے۔ جو بھی آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کرے وہ عوام اور آئین کا دشمن ہے۔ وہ آزادی صحافت سے متعلق ایک تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے اور ضمیر کے طور پر کام کرتا ہے۔ آزاد میڈیا کسی بھی جمہویرت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت خالی لفظ تک محدود ہوجاتی ہے جو کہ کھوکھلے تصورات پر مبنی ہوتی ہے۔ انہوں نے اسلام کی رو سے بھی آزادی اظہار اور حریت فکر کی آزادی اور فروغ کی مثالوں کی طرف اشارہ کیا۔
تقریب میں مطیع اللہ جان ، عبدالقیوم صدیقی سمیت متعدد صحافی موجود تھے۔
یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جودیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس فائل کیا گیا تھا جو کہ بتدریج انکی اہلیہ کے اکاونٹس کی چھان بین تک معاملہ آگیا جس میں انکی اہلیہ کو تین کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔