کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے APC اعلامیے کی توثیق کر دی: نواز شریف

کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے APC اعلامیے کی توثیق کر دی: نواز شریف
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر انکے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز نشریف نے ٹویٹ کیا ہے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری آل پارٹیز کانفرنس کے علامیئے کی توثیق ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے APC کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، APC میں کئیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1310584255462944768

یاد رہے کہ  شہباز شریف کو آج ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جس کے بعد مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔