Get Alerts

نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا گھناؤنا چہرہ ہر روز رسوا ہو رہا ہے: مریم نواز

نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا گھناؤنا چہرہ ہر روز رسوا ہو رہا ہے: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینئر مرکزی نائب صدر  اور  چیف آرگنائزر مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں سوچیں جب وہ طاقت کےنشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1652258213578899457?s=20

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹر ٹین کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔

دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1652260550854729732?s=20

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں نجم ثاقب  پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی کروڑوں روپے میں فروخت سے متعلق گفتگو کر رہےہیں۔