Get Alerts

دنیا میڈیا گروپ نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا

دنیا میڈیا گروپ نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا
دنیا میڈیا گروپ نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا جس میں رپورٹرز کمیرہ مین اور ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ چینل مالکان ان جبری برطرفیوں کی وجہ خراب معاشی صورتحال کو قرار دیتے ہیں۔

دنیا نیوز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/saifullahawan40/status/1167028174091423744?s=20

https://twitter.com/natasharehman3/status/1167109247559245825?s=20

پریشان حال ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور گورننگ باڈی کے ارکان نے دنیا گروپ سے سینکڑوں ملازمین کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کیونکہ اس اقدام سے میڈیا انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر بحرانی کیفیت پیدا اور کارکنوں کا بے رحمانہ معاشی قتل کردیا گیا ہے

صحافی تنظمیوں کے ذمہ داران نے دنیا میڈیا گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ دنیا ٹی وی ، لاہور نیوزاور روزنامہ دنیا میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ فوری روکا جائے اور برطرف کارکنوں کو بحال کیا جائے۔ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ کارکنوں کی بحالی نہ ہونے پر بھرپور اجتماعی تحریک شروع کی جائے گی۔

ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافی تنظمیوں کے سربراہان نے کہا کہ دنیا میڈیا گروپ کو آگاہ کیا جاتا ہے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ صحافی ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

دنیا میڈیا گروپ نے پروڈیوسرز سمیت 134 ورکروں کو نوکریوں سے جبری برطرف کر دیا ہے. یہ بہت تشویش ناک اقدام ہے. ایمپرا ان جبری برطرفیوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دنیا گروپ ہوش کے ناخن لیں اور ورکرز کا معاشی قتل کرنے سے باز رہے. ہم اپنے ورکرز کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے.