Get Alerts

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹک ٹاک سے غیر مہذب اور فحش مواد ہٹانے کی درخواست

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹک ٹاک سے غیر مہذب اور فحش مواد ہٹانے کی درخواست
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک سے پاکستان میں غیر مہذب اور فحش مواد ہٹانے کی درخواست کر دی۔

حال ہی میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر موجود مواد سے متعلق معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی مینجمنٹ سے کہا ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے طریقہ کار کو مستحکم بنائے تاکہ غیر مہذب اور فحش مواد پاکستانی صارفین کے لیے ناقابل رسائی ہو جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب سے فحش اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کی تھی۔