وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ٹک ٹاک گرلز کے ساتھ مبینہ ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاک گرلز کے ساتھ مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ٹک ٹاک گرلز کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ ویڈیو پر غلط قسم کی حرکتیں کرتے تھے، مجھے ننگا ہو کر دکھاتے تھے۔

سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک اپنی متنازع ویڈیوز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ لیکن، حال ہی میں سوشل میڈیا سٹارز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان ٹک ٹاک گرلز کو وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں صندل خٹک ہے جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود لڑکی حریم شاہ ہے۔

ایک ویڈیو میں صندل خٹک اور شیخ رشید فون پر بات کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ میں اس وقت جنازے پر ہوں میری بھتیجی مر گئی ہے میں صبح بات کروں گا۔

 

ایک ویڈیو میں حریم شاہ شیخ رشید سے کہتی ہیں کہ میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا۔ حالانکہ آپ ویڈیو پر میرے ساتھ غلط قسم کی حرکتیں کرتے تھے، مجھے ننگا ہو کر دکھاتے تھے۔

 

یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین ان ویڈیوز پر دلچسپ قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔