انسانی زندگی کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری ہوئی ہے جہاں کچھ ایسا رونما ہوتا ہے جو سب کو دنگ کر جاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ آسٹریلیا کی ایک ماڈل کے ساتھ پیش آیا جو پورے 9 ماہ حاملہ رہنے کے باوجود ایک لمحے کو بھی جان نہ پائیں کہ وہ حاملہ ہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی23 سالہ ماڈل ایرین لانگ میڈ ہل کر رہ گئیں جب انہوں نے اچانک واش روم میں بیٹی کو جنم دے دیا کیونکہ اسے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ حمل کے دوران سامنے آنے والی نشانیاں جیسے پیٹ نکلنا، صبح طبیعت خراب ہونا، دل متلانا یا کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی جبکہ اس دوران وہ حمل روکنے کے انجیکشن بھی استعمال کرتی رہیں۔
انہیں فوری احساس ہوا کہ ان کی بیٹی سانس نہیں لے رہی، جس پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا، جن کی مدد سے ننھی بچی کی زندگی بچانے میں مدد ملی۔
طبی ماہرین کے مطابق کچھ خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں اور اس کا انحصار جسم میں ہڈیوں کی ساخت پر ہوتا ہے یا جسمانی طور پر بھاری خواتین میں بھی پیٹ نکلنا زیادہ واضح نہیں ہوتا۔ تاہم خال خال ہی ایسا ہوتا ہے اور ان خواتین میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں۔
ئی واقعہ گزشتہ سال کے آخر میں ہوا۔