واپسی کے دروازے کھلے رکھتے ہوئے مولانا شیرانی کا جے یو آئی ایف سے جے یو آئی پاکستان کو علیحدہ کرنے کا علان

واپسی کے دروازے کھلے رکھتے ہوئے مولانا شیرانی کا جے یو آئی ایف سے جے یو آئی پاکستان کو علیحدہ کرنے کا علان
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناراض رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں مولانا محمد خان شیرانی نے کہا اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صداقت اور دیانت سے خالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ترغیب دلائیں گے کہ وہ جماعت کے ساتھ، جماعتی اداروں کے ساتھ، جماعتی اراکن کے ساتھ رابطے نہ توڑیں اور ضد اور حسد نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اکابرین سے سیاست وراثت میں ملی ہے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ فضل الرحمٰن نے جے یو آئی (ف) کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا جبکہ ہم کبھی بھی جے یو آئی (ف) یا فضل الرحمٰن گروپ کا حصہ نہیں رہے.

تاہم انہوں نے واپسی کے دروازے بھی کھلے رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ  موجودہ نظم جو مولانا فضل الرحمٰن گروپ کا ہے ، اگر وہ کسی بھی سطح نظم ہمیں دعوت دے تو ہم ضرور شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منتظمین ہمارے لیے پروگرام بناتے ہیں ان سے کہیں گے کہ فلاں نظم والوں کو بھی دعوت دو۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ اگر وہ ہمیں دعوت نہیں دیتے لیکن ہم شریک ہوں گے۔