Get Alerts

چین نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا

جنوری میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

چین نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔

پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔

جنوری میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

چین سے ملنے والے 4 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت رواں برس 23 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے، پاکستان نے اس رقم کی ادائیگی کے لیے ایک سال کی مہلت طلب کی تھی۔

گزشتہ موسمِ گرما میں پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا تھا۔ اس قرضے کی بدولت ہی معیشتی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور ملک کو ڈھنگ سے چلانا ممکن ہوسکا تھا۔

ریٹنگ ایجنسی فِچ نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ نئی حکومت کو اکنامک مینیجمنٹ کے حوالے سے مثالی نوعیت کی استعداد اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ملک میں مہنگائی بھی بہت ہے اور بے روزگاری بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ افلاس کا گراف بھی بلند ہو رہا ہے۔

اندرونی اور بیرونی قرضوں کے شدید دباؤ کے باعث حکومت کے لیے تعلیم و صحتِ عامہ اور بنیادی ڈھانچے کے متعدد بڑے منصوبوں پر ڈھنگ سے کام کرنا ممکن نہیں ہو پارہا۔ بسا اوقات سرکاری مشینری کی تنخواہیں ادا کرنا بھی انتہائی دشوار ثابت ہوتا ہے۔