Get Alerts

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان پر دہشتگردی،قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان پر دہشتگردی،قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج
پاکستان تحریک انصاف  پنجاب کے راہنماء اور پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک علیم خان پر تھانہ بنی گالہ میں دہشتگردی، قتل ، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی ار درج کی گئی۔
نیا دور میڈیا کے پاس موجود ایف آئی ار جو تھانہ بنی گالہ میں درج ہوا ہے میں لکھا گیا ہے کہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء علیم خان پر مختلف دفعات کے تخت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقامی شہریوں کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرنے کے دوران با اثر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ایک مقامی شہری کی ہلاکت ہوئی۔  فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق مبینہ طور پر علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے تھا جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینیئروزیروپارک ویوسوسائٹی کے مالک علیم خان خلاف دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرائض سے غفلت اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ کو فوری طورپراپنے عہدے سے معطل کردیاگیا ہے۔

نیا دور میڈیا کے پاس موجود ایف آئی ار کے مطابق قبضہ مافیا ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے جن میں چوہدری گلباز اور نصیرحسین شاہ شامل تھے اور فائرنگ سے دونوں شدید زخمی ہوئے ۔ ایف آئی ار میں لکھا گیا ہے کہ ایک کو سر اور دوسرے کو گردن میں گولی لگی اور ملزمان کی جانب سے تمام راستے بلاک کرنے کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں تاخیر ہوئی جن کو سائیکل پر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ چوہدری گلباز راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
 پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ء علیم خان سمیت دیگر کارکنوں جن میں ملک طاہر، مرزا نوید، فضیل ولد نذیراورسہیل ولد فضیل کو بھی ایف آئی ار میں شامل کیا گیا ہے۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔