صحیح کہتا تھا کہ وزیر اعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن کا راج ہوتا ہے: مریم نواز کا عمران خان پر طنز

صحیح کہتا تھا کہ وزیر اعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن کا راج ہوتا ہے: مریم نواز کا عمران خان پر طنز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکہتی ہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔ انہوں نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ٹویٹ کی۔ 


اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو برس سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔

مریم نے وزیراعظم کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘‏اس نے سچ ہی کہا تھا کہ  وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے ، ‏لیکن بندہ ایماندار ہے‘۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکرپشن سے متعلق عالمی فہرست پر مبنی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔


https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1355102302919647232

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پچھلے سال پاکستان میں کرپشن چار درجے اور بڑھ گئی، 2019 کا پاکستان کرپشن انڈیکس 120 تھا، 2020 میں 124 ہوگیا۔

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن قومی احتساب بیورو (نیب) کے ان دعوؤں کے باوجود بڑھی کہ دو برسوں میں نیب نے کرپشن کے 365 ارب روپے برآمد کیے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے اور کرپشن سے متعلق 180 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 جب کہ اسکور 31 رہا۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2019 میں کرپشن سےمتعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 اور اسکور 32 تھا جب کہ 2018 میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 117 اور اسکور 33 تھا