Get Alerts

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرکو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

وزارت داخلہ نےڈی جی ایف آئی کی برطرفی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھجوائی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی،ڈی جی ایف آئی اے کو سٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ،کشتی حادثات اور غیر قانونی ہجرت روکنے میں ناکامی پر ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے برطرف کیاگیا

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرکو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات اور ملک سے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں ناکامی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نےڈی جی ایف آئی کی برطرفی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھجوائی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا، وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پرغیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کی وجہ بنی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کردی ہے، نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے وزارت داخلہ سمری کابینہ کوارسال کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے منجھے ہوئے افسرکو تعینات کیا جائے۔

یاد رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نےگزشتہ روز ہی یونان کشتی حادثےمیں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کو برطرف کیا تھا۔